انتقال یا قتل مقصود چپڑاسی کا ہوا لیکن جس کو اس سانحہ سے فائدہ ہوا اسی نے توجہ ہٹانے کے لئے دہشتگردی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت کو نامزد کر دیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔عبوری ضمانت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم کوئی دہشت گرد نہیں ہیں ،رانا ثنااللہ اور مرہم نواز کی جانب سے ہدایات آئیں جس پر تحریک انصاف کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،ایک مجرمہ کے کہنے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں پر انسداد دہشتگردی کے مقدمے درج کیے جارہے ہیں۔