پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عرب امارات کے مکینوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر کروڑوں ڈالرز میں فروخت ہونے کا انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)سائبر سکیورٹی کمپنی نورڈ وی پی این نے کہاہے کہ ڈارک ویب کی مارکیٹ میں یو اے ای کے ڈیٹا کی مانگ دنیا بھر کے ڈیٹا کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نورڈ وی پی این نے ڈارک ویب پر ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی قیمت میں

فروخت ہونے والے ویب سائٹ، پاسپورٹ ڈیٹا، شناختی کارڈز، ڈرائیونگ لائسنز، ای میل، پیمنٹ کارڈز، موبائل فون نمبرز، بینک اکائونٹس سمیت دیگر اہم اور ذاتی معلومات کا جائزہ لیا۔کمپنی کے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ ایڈریانس وارمن ہون کے مطابق جب کسی فرد کی ذاتی معلومات ڈارک ویب پر شائع ہو جاتی ہیں تو پھر ان کو واپس لینا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اکثر افراد کو اپنی معلومات کے فروخت ہونے کا اندازہ بھی نہیں ہو پاتا اسی لیے ڈیٹا کی چوری بہت خطرناک ہے۔ایڈریانس کا کہنا تھا کہ نورڈ کی جانب سے تحقیقات کا موضوع بننے والی مارکیٹ پوری تصویر ایک چھوٹا سا کونا ہے۔ ڈارک ویب پر اس وقت 30 ہزار ویب سائٹس ہیں۔ ہمیں یہ خیال رہنا چاہئیے ہے کہ ایک اندازے کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کو دستیاب انٹرنیٹ کل کا صرف 4 فی صد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیقات کے لئے اس مارکیٹ کا انتخاب اس لئے کیا تھا کہ کچھ بدنام زمانہ ہیکر گروپس نے ماضی میں اس مارکیٹ کا استعمال کیا تھا۔وارمن ہون کے مطابق یو اے ای کے کسی پیمنٹ کارڈ کا ڈیٹا دنیا بھر سے دوگنی قیمت یعنی 20 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے

۔ دبئی کے معاشی اور تجارتی مرکز ہونے کے سبب اس سے چوری ہونے والے ڈیٹا کی دنیا میں مانگ ہے اور یہ دنیا میں پانچویں مہنگی معلومات کے طور پر فروخت ہوتی ہیں۔

سائبر سکیورٹی کے ماہر کے مطابق ہیکرز کا ماننا ہے کہ اگر وہ یو اے ای کے کارڈز ہیک کر لیں تو وہ کم وقت میں بہت زیادہ پیسے چرا سکتے ہیں۔

وارمن ہون کے مطابق یو اے ای کے مکین اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔صارفین اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے بہت سے اقدامات کر سکتے ہیں۔

آپ کو اپنے انٹرنیٹ کے استعمال کے حساب سے حفاظتی اقدامات مکمل کرنا ہوںگے۔ اگر آپ آن لائن خریداری کرتے ہیں تو آپ ہفتہ وار اکائونٹ اسٹیٹمنٹ یا موبائل پر نوٹیفیکیشن حاصل کریں۔

اس کے علاوہ تمام اکائونٹس اور ای میلز پر سیکیورٹی کے ہر ممکن حصار کو نافذ کریں تاکہ آپ کو مشکوک ڈیوائسز پر لاگ ان سے متعلق معلومات بروقت حاصل ہوں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…