پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نجی کمپنی کی کیش وین لٹنے سے بچ گئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے سچل میں نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے والے ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے، واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سچل میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو زخمی ہو گئے تھے،

معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نجی کمپنی کی کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے، کیش وین کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں ہتھوڑے کی مدد سے لاک توڑتے ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ڈاکوئوں نے وین کے اندر کیش کائونٹر کو ایک بڑے ہتھوڑے کے ذریعے توڑا، اس وقت کیش وین میں 4 لاکھ سے زائد رقم موجود تھی، تاہم موقع پر پولیس پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس اہل کاروں اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس اہل کاروں نے مہارت کے ساتھ تینوں ڈاکوئوں کو ٹانگوں میں گولیاں مار کر زخمی اور بے بس کیا، بعد ازاں پولیس نے انھیں حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔واقعے سے متعلق کیش وین کے ڈرائیور نے بتایا کہ یہ گاڑی پہلے بھی کئی دفعہ لٹ چکی ہے، ہم جوہر کمپلیکس پر کھڑے تھے، میرے ساتھ لوڈر تھا، میں جیسے ہی ڈرائیور سیٹ پر بیٹھا، دو بندے آئے اور مجھے یرغمال بنا کر لے گئے، وہ ٹوٹل 4 یا 5 افراد تھے۔ڈرائیور نے بتایا کہ خوش قسمتی سے ہمارا ایک سیلز مین بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جس نے ہمارے افسران کو اطلاع کر دی، جس کے بعد پولیس آ گئی اور مقابلہ ہوا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…