پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

موت سے قبل عامر لیاقت کی متھیرا سے چیٹ کا اسکرین شاٹ وائرل

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن/این این آئی)گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی میزبان و ماڈل متھیرا کے ساتھ کی گئی آخری انسٹا چیٹ وائرل ہوگئی۔عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کو غمزدہ کر دیا ،

ٹی وی اداکارہ متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور عامر لیاقت کی انسٹا چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔اس چیٹ میں متھیرا نے عامر لیاقت سے انٹرویو لینے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ عامر لیاقت نے اْن سے کہا تھا کہ میں الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔عامر لیاقت کی بات پر متھیرا نے کہا کہ سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے۔متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے ،عامر لیاقت حسین کا اْس وقت مذاق اْڑایا کہ جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنے جنازے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا صارفین کو دکھی کردیا ہے ایسے میں انہیں یاد کرتے ہوئے صارفین ان کے پرانے ویڈیو کلپس شیئر کر رہے ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں عامر لیاقت حسین دورانِ انٹرویو اپنے جنازے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے کہاکہ لوگ کسی سے کتنا پیار کرتے ہیں، یہ اس کے جنازے سے پہچانو

انہوں نے کہا کہ اگر میرے جنازے میں لوگوں کی تعداد کم ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ میں اچھا آدمی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے جنازے میں ہزاروں لوگ ہوئے تو

آپ کو خود ہی معلوم ہوجائے گا کہ میں کیسا انسان تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد نے پڑھائی،عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عامر لیاقت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…