اسلام آباد (این این آئی)رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابق اہلیہ، طوبی انور نے بھی پوسٹ شیئر کر کے خاموشی توڑ دی۔اداکارہ طوبی انور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری پر اپنے سابق شوہر، عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔طوبی انور نے لکھا کہ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔