پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئیں

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے

۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ دیکھا جائے گا کہ آخری مرتبہ عامر لیاقت کی کس سے بات ہوئی تھی، پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد جمع کرلیے ہیں، عامر لیاقت کے کمرے میں ایک ڈبل بیڈ اور الماری تھی جب کہ کمرے میں کچھ برتن اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔عامر لیاقت کے ملازم کا بیان ہے کہ انہیں رات سے ہی سینے میں تکلیف تھی، ہم نے رات کو ہی انہیں اسپتال لے جانے کا کہا مگر انہوں ںے منع کردیا تھا، کمرے میں انہیں مردہ حالت میں پایا تو شور مچایا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے جن کی مدد سے عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا۔ان کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افسوس ناک خبر ملی ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا، ایوان کی کارروائی فوری روکنی چاہیے۔

انہوں ںے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ آصف زرداری نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…