اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی بجٹ 2022-23 میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی جبکہ ایک ماہ میں 10ہزار سے زائد ڈالر خریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے،بجٹ دستاویز کے مطابق نان فائلرز کیلئے کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر 2فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز
، پاکستان سے باہر کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، انکم ٹیکس کے سلیبس کم کرنے اور انکم ٹیکس سلیبس 12 کے بجائے 7 ہوسکتے ہیں، سالانہ 10لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز انکم ٹیکس میں دی گئی، مراعات کم کرنے پر غور آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، انٹرنیشنل سفر کیلئے بزنس کلاس پر 4 گنا ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں،وفاق کاترقیاتی پروگرام 800 ارب روپے مختص کردیا گیا ہے ، بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں اور محکموں کیلئے 564ارب روپے مختص کئے گئے، این ایچ اے کو سب سے زیادہ 118 ارب روپے ملیں گے ،سو ل ایوی ایشن کیلئے 2.48ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 80 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،کیبنٹ ڈویژن کیلئے 70.05 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت کے لیے 9.60 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 2.23 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص، وفاقی تعلیمی منصوبوں کیلئے 7.23 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 135.85ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 52 ارب 64 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص،خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں کیلئے 50 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 44 ارب 17 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا،
وزارت ہاوسنگ کیلئے 13 ارب95 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،وزارت داخلہ کیلئے 9 ارب 9 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،میری ٹائم امور کیلئے 3 ارب 46کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،وزارت غذائی تحفظ کیلئے 10.12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،
وزارت صحت کیلئے 12 ارب65کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 25 ارب 99روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،پلاننگ ڈویژن کیلئے 42 ارب 17روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص
،ریلوے ڈویژن کے لئے32 ارب 64کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص،آبی وسائل کیلئے 99 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص اورپاور ڈویژن کیلئے 43ارب 13کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ۔