پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر57لاکھ ہوگئی۔
جمعرات کو جمعرات کو وفاقی وزیر اور معاشی ٹیم کی جانب سے جاری اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ سال گدھوں کی تعداد 56لاکھ تھی اور اب گدھوں کی تعداد مزید بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور اونٹوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کی سطح پر برقرار رہی۔اس کے علاوہ رواں مالی سال گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گھوڑوں کی تعداد مسلسل تیسرے سال چار لاکھ اور خچروں کی تعداد تیسرے سال دو لاکھ رہی۔