رباط(این این آئی)مراکش کی حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ انیس کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس مرض میں کمی کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ مراکش میں کووڈ انیس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ کیسز بڑھنے کی صورت میں پابندیوں کو دوبارہ نافذ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ملک میں داخل ہونے کے لیے کووڈ ہیلتھ پاس اب بھی درکار ہو گا۔ پیر کو مراکش اور اسپین کے مابین سرحد کو بھی کھول دیا گیا تھا۔