اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے 1961 کے بعد اب سب سے گرم مہینوں کا سامنا کیا ہے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔شیری رحمٰن کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیٹ ویو کے حوالے سے نیشنل ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی سے آب پاشی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ صورتحال میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ڈیٹا دستیاب نہیں، صوبائی حکومتیں کنٹرول رومز کو ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد اور مویشیوں کا ڈیٹا فراہم کریں گی۔
ہیٹ ویو کب تک جاری رہے گی ، تہلکہ خیز پیشگوئی سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی



















































