اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے۔ذرائع پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عثمان بزدارکل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پنجاب کی نئی صورتحال پر عمران خان کو بریف کریں گے۔