لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ کے حلف کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان کے ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہے بلند ہوئے ۔ دوران سماعت اپیل کنندگان کے وکیل امتیاز صدیقی ایڈووکیٹ نے ایک موقع پر کہا کہ میرے ساتھ تو ایسے ہو رہا ہے کہ خاوند بیوی کو مار رہا ہے اور کہتا جارہا ہے بولتی کیوں نہیں۔ جس پر فاضل جج جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ تو بیوی صحیح کام کرے تاکہ مار نہ پڑے ۔ فاضل جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقے بلند ہوئے ۔