کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم ہائوس میں سوئمنگ پول کی مرمت پر شاہانہ خرچ سے متعلق ویڈیو شیئر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز کی شوبازیاں صرف اپنی عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے ابھی ایک مہینہ نہیں ہوا اور ساڑھے7 کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاس کا سوئمنگ پول مرمت کروالیا گیا۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور معیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو اضطراب میں مبتلاکرکیامپورٹڈ حکومت بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پرعیاشیاں کررہے ہیں۔اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹیڈ حکومت کا کام نہیں ہے ، ڈالر 200 تک پہنچ گیا ہے جب کہ اسٹاک ایکسچنج کریش کر رہا ہے اور بے یقینی کی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سنجیدہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے ، یہ چوروں کی حکومت ملک کو دیوالیہ کر دے گی-