جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ملک میں فوری انتخابات کا سوال وفاقی کابینہ نےبھی اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی کابینہ نے بھی اصلاحات کے بغیر فوری انتخابات میں جانے کی مخالفت کر دی ہے تاہم حتمی فیصلہ اتحادیوں پر چھوڑ دیا ہے،کابینہ نے ملک کی بہتری کے لئے سخت فیصلوں کو ناگزیر قرار دیا جبکہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یاد گاری کرنسی نوٹ چھاپنے کی بھی مخالفت کر دی جن پر 6.64 ملین ڈالر لاگت آرہی تھی ۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہائوس میں ہوا جس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا ،کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلفیہ بن زید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای کے شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور نئے صدر شیخ محمد بن زید کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔کابینہ نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس بارے میں جامع حکمت عملی بنائیں ،وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ پر سندھ کے وزیراعلیٰ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ وفاق دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے کہ سخت فیصلے کئے جائیں ،غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ،معاشی بحران میں سب سے زیادہ غریب طبقہ ہی پسہ ہے ،امیر طبقہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے آگے آئے اور اپنا کردار ادا کرے،کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی بحران نے ہمیں ناپسندیدہ فیصلے بھی کرنا پڑیں تو کئے جائیں اور اصلاحات کا ایجنڈاآگے بڑھایا جائے، ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک کی سفارش مسترد کر دی گئی جس میں انہوں نے ایک غیر ملکی کمپنی کے ذریعے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 6.64 ملین ڈالر کی لاگت سے یادگاری کرنسی نوٹ چھاپنے تھے۔اراکین کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے ایسے میں اتنی بھاری رقم سے یاد گاری کرنسی نوٹ چھاپنے کی ضرورت نہیں ،75 ویں سالگرہ کے موقع پر موجودہ کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن ہی تبدیل کر لیا جائے ۔کابینہ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیدی جس میں وزارت کو یہ ہدایت کی گئی کہ وہ دو سال کے اندر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد ڈائریکٹری رپورٹ شائع کرنے سے متعلق بھی کابینہ نے ایجنڈا آئٹمز مسترد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…