منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کس چیز میں دنیا کا چوتھا ملک بن گیا

datetime 17  مئی‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )رقبے کے لحاظ سے دنیاکا 37واں بڑاملک پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں،ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے، چنے میں ساتویں، گندم وپیاز میں آٹھویں، دھان میں گیارہویں، تیلدارا جناس میں

بارہویں اور سبزیات میں سولہویں نمبر پرآگیاہے۔آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کی طرف سے گزشتہ چندسالوں میں مختلف فصلوں، پھلوں اور سبزیوں کی75 سے زائد نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جوموسمی حالات کا بہترمقابلہ کرنے کے ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت کی بھی حامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ ہذا میں تیار کی گئی گندم کی اقسام پاکستان کے99فیصد، کماداقسام92فیصد،کپاس اقسام 95فیصد اور دھان اقسام 88 فیصدرقبہ پر کاشت ہورہی ہیں جوکہ ادارہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بتایاکہ ادارہ میں پنجاب ایگر کلچرل ریسرچ بورڈ اور انٹر نیشنل اداروں کے فراہم کردہ فنڈز کے ذریعے گندم، کپاس،تیلدار اجناس، دالوں پھلوں اور سبزیوں کی نئی اقسام کی تیاری اورویلیوایڈیشن کے کئی منصوبوں پر تحقیقی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ زرعی تحقیق کے لیے تربیت یافتہ ہیومن ریسورس اور بجٹ کی کمی کے مسائل ہونے کے باوجود ادارہ ہذا کے سائنسدان تمام فصلوں کی نہ صرف نئی سے نئی اقسام کا میابی سے تیارکررہے ہیں بلکہ ان کی پیداواری ٹیکنالوجی میں بہتری کے لیے نت نئے تجربات بھی کررہے ہیں جس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…