اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جواب تو دینا پڑے گا عمران صاحب معاشی تباہی مہنگائی اور بے روزگاری کے عوام کے مجرم آپ ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب تماشہ کر کے اور جھوٹ پہ جھوٹ بول کے آپ چار سال جو عوام پہ ظلم کیا اْس کے جواب سے بھاگ نہیں سکتے۔