اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چئیرمین نیب جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق 2 جون کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی معیاد ختم ہو رہی ہے اور جب آرڈیننس ختم ہوگا تو موجودہ چیئرمین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے ۔آرڈیننس میں نئے چئیرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی شق شامل تھی۔آرڈیننس ختم ہو گا تو موجودہ چئیرمین عہدے پر برقرار نہیں رہ سکے گا۔موجودہ حکومت پی ٹی آئی دور کے آرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری نہیں کرائے گی۔موجودہ حکومت خود اصلاحات کا پیکج لانا جا رہی ہے۔