جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو طلب کر لیا

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو طلب کر لیا ہے ،قومی اسمبلی کے اراکین کو 28اپریل جبکہ صوبائی اسمبلی کے منحرف اراکین کو 6مئی کو طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہون

ے والے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو مکمل غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے۔ اور ملک کے بہترین مفاد میں اور بغیر کسی دباو یا ترغیب کے آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 20 ممبران کے خلاف سپیکر نیشنل اسمبلی نے آرٹیکل 63(A) کے تحت Declarations مورخہ 14اپریل 2022کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے جن پر الیکشن کمیشن میں سماعت مورخہ 28 اپریل کو ہو گی جبکہ صوبائی اسمبلی کے 26 ممبران کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آرٹیکل 63(A) کے تحت Declarations مورخہ20 اپریل 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے ان تمام ممبران کو مورخہ 6 مئی 2022 کے لئے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں مزیدبراں متعلقہ سیاسی پارٹی کو بھی نوٹس مذکورہ بالا تاریخوں کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ آرٹیکل 63 (A) کے تحت الیکشن کمیشن Declarations موصول ہونے کے 30دن کے اندر ان پر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…