جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیاسی طور پر تسلیم نہ کرنے کے باوجود خیبرپختونخوا کا وفاقی حکومت کے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو سیاسی طور پر تسلیم نہ کرنے کے باوجود بجٹ، مشترکہ مفادات کونسل یا دیگر فورمز پر وزیراعظم یا وفاقی وزراء کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے

۔خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے یہ اطلاعات تھیں کہ وزیر اعلیٰ محمودخان یا صوبائی وزراء مرکز میں وزیراعظم یا وفاقی وزراء کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے جن میں بجٹ سے متعلق اجلاسوں کے علاوہ دیگر فورمز بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکز میں وزیراعظم یا وفاقی وزراء کی زیر صدارت جو بھی اجلاس منعقد ہوں گے ان میں صوبہ کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی۔مشترکہ مفادات کونسل سمیت ایسے فورمز کہ جن میں صوبہ کی جانب سے نمائندگی کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان کی شرکت ضروری ہو ان میں وزیراعلیٰ خود بھی شریک ہوں گے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت کسی بھی طور صوبہ اور صوبہ کی عوام کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ہم ہر اس فورم اور اجلاس میں شرکت کریں گے کہ جہاں ہمارے صوبہ اور اس کی عوام کی بات ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…