لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں واضح کہا کہ پرویز الہی وزیراعلی کے امیدوار ہیں سپیکر کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے،اب لاہور ہائیکورٹ نے بھی کہہ دیا اسمبلی میں توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے 16اپریل کا اجلاس غیر آئینی ہے،آج لاہور ہائیکورٹ نے اس پر مہر لگادی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی کا امیدوار شخص کسی صورت ڈپٹی سپیکر کے اختیارات نہیں ختم کرسکتا۔پرویز الٰہی کو شکست نظر آرہی ہے ،اس لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔تحریک انصاف اور پرویز الہی کی دونمبریوں کی گنتی پوری ہے لیکن ارکان کی گنتی نہیں پوری،حمزہ شہباز پر 199ارکان پنجاب اسمبلی مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔16اپریل کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز ہی واضح برتری سے وزیراعلی پنجاب منتخب ہونگے۔پرویز الٰہی بھی عمران خان کی طرح چنتخب وزیر اعلی بننے کیلئے ہاتھ پائو ں مار رہے ہیں۔پرویز الٰہی کی سرکاری خرچے پر افطاریاں اب کسی کام نہیں آنے والی۔