پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سفاک ملزم کی اپنے ، سسرال کے گھروں میں فائرنگ ،والدین ،بہن ،بھانجے ، سسر سمیت 6جاںبحق ، ایک زخمی

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گرین ٹائون میںمبینہ طور پر ملزم نے اپنے بیٹے پر تشدد کی رنجش پر اپنے اور سسرال کے گھروںمیںفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 6افراد جاںبحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی،جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کے والدین ، بہن

، بھانجا ، سسر اور خالہ ساس شامل ہیں ،پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوںکومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قتل کی واردات کا دلخراش واقعہ گرین ٹائون اورباگڑیاں میں شیراز ٹائون میںپیش آیا جہاں تین خواتین سمیت 6افراد کو قتل جبکہ دوافرادکو زخمی کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم عابد گاڑی میں سوارہو کر آیا اور اپنے اور سسرال والوں کے گھر میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں والد60 سالہ غلام حسین ،والدہ55 سالہ آسیہ بی بی ،بہن35 سالہ ریحانہ ،بھانجا15 سالہ ہمایوں ،سسر اسلم اور خالہ ساس رانی بی بی جاں بحق جبکہ ساس شدید زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ریسکیو 1122،ایدھی ایمبولینسز اور فرانزک ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میںبتایا ہے کہ اس کے بیٹے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی رنجش پر اس نے فائرنگ کی ۔ یہ بھی اطلاعات ہے کہ ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے اورگزشتہ روزگاڑی پر گھر آیا اور اپنے اور سسرال کے گھر وںمیں فائرنگ کر دی ۔ذرائع کے مطابق واقعہ میں جائیداد کا تنازعہ بھی سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم عابد گاڑی میں سوارہوکر پہلے گرین ٹائون کالج روڈ پر واقع اپنے والدین کے گھر پہنچا جہاں اس نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر والد غلام حسین ، والدہ آسیہ ، بہن راحیلہ ، بھانجا ہمایوں دم توڑ گئے ۔ جس کے بعد ملزم باگڑیاں میں واقع اپنے سسرال کے گھر جا پہنچا اور وہاں پر بھی فائرنگ کی جس سے اس کی خالہ ساس رانی بی بی اور سسر اسلم جاں بحق ہو گئے جبکہ ساس زخمی ہے ۔آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے ٹائون شپ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قائمقام سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…