پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وہ وقت دور نہیں جب ایک مسلمان امریکا کا صدر بنے گا، میئر ہوسٹن

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسٹن(این این آئی) امریکی شہر ہوسٹن کے مئیر سلوسٹر ٹرنر نے امریکی مسلمان شہریوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا کا صدر ایک مسلمان ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افطار ڈنر ہر سال ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے چیف سرپرست

اور آئل ٹائیکون جاوید انور کی طرف سے سپانسر کیا جاتا ہے۔اس سال افطار ڈنر کا اہتمام مسلم سسٹر سٹیز بشمول ہوسٹن، ابوظہبی، باکو، بصرہ، استنبول اور کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن، اسماعیلی کونسل، اور بوہرہ کمیونٹی سمیت 50 سے زائد تنظیموں کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوسٹن کے مئیر سلوسٹر ٹرنر نے کہا کہ مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکہ کا صدر ایک مسلمان ہو گا۔ٹرنر نے کہا کہ امریکہ مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے اور مسلمان اس مجموعہ کا اہم حصہ ہیں۔افطار ڈنر میں بڑی تعداد میں امریکی مسلمان شہریوں نے شہرکت کی، جبکہ مئیر کی جانب سے دیگر مہمانوں ، منتخب نمائندوں اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی اس افطار ڈنر میں شریک تھے،امریکا کے شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے کہا کہ امریکا ایک مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے جس میں مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا۔ امریکی شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے مسلمان شہریوں کے لیے بڑے افطار کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی جب کہ مختلف سفارت کار، منتخب نمائندے اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔میئر ہوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے امریکا میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر مسلمانوں کی نمائندگی کے بغیر عظیم شہر قرار نہیں دیا جاسکتا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…