پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر ،6 وزرائے اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش، چار وزرائے اعظم فارغ ، ایک تحریک واپس اور ایک ناکام ہوئی

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اب تک 6 وزرائے اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے جس کے نتیجے میں 4 وزرائے اعظم عہدوں سے فارغ ہوئے، ایک تحریکِ عدم اعتماد واپس اور ایک ناکام ہوئی۔پہلی تحریکِ عدم اعتماد 20 دسمبر 1997ء کو بیرسٹر سلطان کے خلاف پیش ہوئی جو واپس لے لی گئی تھی۔سابق وزیرِ اعظم سردار عتیق احمد خان کے خلاف 3 جنوری 2009ء کو تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔سردار یعقوب خان کے خلاف 12 اکتوبر 2009ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔سابق وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف 23 جولائی 2010ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی۔سابق وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے تحریکِ عدم اعتماد آنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔چوہدری عبدالمجید کے خلاف 22 جولائی 2013ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی جسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف 12 اپریل 2022ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی اور انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…