پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے سیاسی جمود توڑنے کیلئے فوج کی مدد نہیں مانگی تھی، شیریں مزاری

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر وفاقی وزیر انسانی شیریں مزاری نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے سیاسی جمود توڑنے کیلئے فوج کی مدد نہیں مانگی تھی ۔ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہاکہ فوج نے اس وقت کے وزیر دفاع پرویز خٹک کے ذریعے میٹنگ کی درخواست کی تھی

اور فوج ہی نے تین تجاویز دی تھیں جس میں وزیر اعظم کا استعفیٰ ، عدم اعتماد میں حصہ لینا یا نئے انتخابات کی تجویز شامل تھی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کیوں استعفیٰ دینے کی تجویز دیتے جبکہ انہوںنے خود واضح طورپر اور مسلسل کہا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دینگے ،ان دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدم اعتماد کی تحریک کو واضح طورپر غیر ملکی سازش قرار دیا تھا تو وہ کیوں یہ تجویز پیش کرتے ، یہ دعوے مضحکہ خیز ہیں ۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا جس کے حوالے سے مختلف اطلاعات گردش کرتی رہیں اور یہ خبریں سامنے آئیں کہ وزیر اعظم ہائوس میں پاک فوج کی قیادت اور اس وقت کے وزیر اعظم کے درمیان تین آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے تیسرا آپشن یعنی عدم اعتماد کی تحریک لینے پر آمادگی ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ وہیں رک گیا تھا ۔ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا تھا کہ وزیراعظم ہائوس کی جانب سے ہی پاک فوج کی قیادت سے رابطہ کیا گیا تھا فوج نے خود سے کوئی آپشنز نہیں دیئے تھے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…