پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر صدیوں پرانی روایت توڑدی

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)فیشن کے معاملے میں ہر دن کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی پر دْلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی ہے۔29 سالہ عالیہ بھٹ فیشن کے معاملے میں نوجوان نسل کی آئیڈیل اداکارہ ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آئیکون کی سی حیثیت رکھتی ہیں مگر اس چلبلی، موڈی اداکارہ نے اپنی شادی پر صدیوں سے چلتی آ رہی

ایک رسم توڑ کر بہت سی لڑکیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا ہے، اس دوران جہاں انہوں نے ہر چیز ایک سے بڑھ کر ایک پہنی ہوئی تھی اور سولہ سنگھار کیا ہوا تھا وہیں دْلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔عالیہ بھٹ ایک خوبصورت دْلہن بنی تھیں مگر اْن کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ہاں البتہ انہوں نے شادی کے دوران اپنے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ تو کبھی ہنسی سجائے رکھی جسے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں میں خوب پسند کیا اور سراہا جا رہا ہے۔عالیہ بھٹ کے ’نو میک اپ لْک برائیڈ‘ کے چرچے بھارتی میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں، عالیہ بھٹ کے بغیر میک اپ کے دْلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔دوسری جانببالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکار نیتو کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا استقبالیہ نہیں ہوگا۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور مداح اْن کی سادہ شادی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔شادی کی تقریب کے بعد رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس جوڑی کے استقبالیہ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔نیتو کپور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ کوئی استقبالیہ نہیں ہوگا۔اْنہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب شادی ختم ہوگئی ہے، اب مزید کوئی تقریب نہیں ہوگی تو اب سب آرام سے سو سکتے ہیں۔نیتو کپور نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب بھی سکون سے سو سکتے ہیں۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کا استقبالیہ 16 اپریل اور 17 اپریل کو ہوگا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…