پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں بجلی کے ساتھ ساتھ اب پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ، صوبوں کو 26 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں بجلی کے ساتھ ساتھ اب پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے اور صوبوں کو 26 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا ہے۔انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑا ڈیم تربیلا 53 روز سے خالی پڑا ہے جس کے بعد ارسا نے صوبوں کو جوائنٹ ڈسچارج میجرمنٹس (جے ڈی ایمز) کی ہدایت کردی۔ارسا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک کم ہے، چناب اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ نہیں بڑھ رہا اور پنجاب کو 70 ہزار کے بجائے 52 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سندھ کو 44 ہزار کی بجائے 33 ہزار کیوسک فراہمی جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ تربیلا ڈیم 18 اپریل تک خالی رہے گا، صوبہ پنجاب کی ٹیمیں پانی کی پیمائش کے لیے گدو اور کوٹڑی کی نگرانی کرینگی جبکہ سندھ کی ٹیمیں تونسہ اور پنجند میں پانی کا اخراج دیکھیں گی۔علاوہ ازیں ارسا نے صوبوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…