اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے عمران خان کی جانب سے گھڑی فروخت کیے جانے کا اعتراف کر لیا

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان پر الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائے جائیں۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ اس وقت کے وزیراعظم نے حکومت سے خریدلی، عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے؟انہوںنے کہاکہ سمجھ نہیں آیا کہ شہباز شریف کا الزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوڑ ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہا کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی، اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کبھی گھڑی تو کبھی کوئی کریکٹر لے آتے ہیں، شہباز شریف عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں آئے پہلے دن چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا، گھی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے، حکومت تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو دیا گیا ریلیف واپس نہ لیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف کو کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، لگتا ہے حکومت مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے کی کوشش کرے گی، ہمیں نواز شریف کے واپس آنے پر نظر رکھنی ہے، مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے نہیں دیں گے، اگر مریم نواز کو پاکستان سے بھگایا گیا تو پوری قوم ائیر پورٹ پہنچے گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…