ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی مزید 20مریض چل بسے ،7586نئے کیسز رپورٹ

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا ، کیسز کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 20مریض چل بسے ،7586نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 586 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 647 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 97 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 70 ہزار 263 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 83 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 68 ہزار 245 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 334 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 23 ہزار 774 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 738 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 62 ہزار 323 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 105 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 455 ہو چکی ہے،

جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 974 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 17 ہزار 436 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 976 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 35 ہزار 218 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 750 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 910 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…