یہ درود پاک پڑھ کراللہ سے جو دعا مانگیں فوری قبول ہوگی

23  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے (ابوداود، ابن ماجہ) ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ؐنے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس

کی شفاعت کروں گا۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں( ترمذی) ایک سائل حضرت علیؓ کے پاس آ یا اور عرض کیا کہ مجھے کچھ دیجئے ،میں تنگدست ہوں۔ حضرت علی ؓ کے پاس اس وقت دینے کے لیے کوئی چیز نہ تھی، آپ نے دس بار درود پڑھ کر سائل کی ہتھیلی پر پھونک مار کر فرمایا ہتھیلی بند کر دو، سائل نے باہر جا کر جب ہتھیلی کھولی تو سونے کے دیناروں سے بھری پڑی تھی۔سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا :میری قب.ر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ۔ مجھ پر درود بھیجو ، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ، چاہے تم جہاں رہو(ابوداؤد)۔سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ، جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا (ترمذی) حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲؐ نے

فرمایا: جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ (ترمذی) حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا:نبی اکرم ؐ پر درود پاک پڑھنا، گن اہوں کو یوں مٹادیتا ہے ، جیسے کہ پانی آگ کو بجھادیتا ہے اور حضور ؐ پر سلام بھیجنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غلام آزاد کرنے سے افضل ہے اور رسول اکرم ؐ سے

محبت کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار چلانے اور جانیں قربان کرنے سے افضل ہے ۔ ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا قول ہے کہ ، مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓنے حضرت زید بن وہب سے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ ؐ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک

نہ کرو۔ حضرت حذیفہؓ کا فرمان ہے کہ درود پاک پڑھنا، درود پاک پڑھنے والے کواور اس کی اولاد کو، اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے ۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا کہ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور نبی اکرم ؐ پر درود پاک کی کثرت کرو۔آج کا عمل یہ ہے کہ آپ نے باوضو ہوکر جائے نماز بچھا کر افطاری سے تین چار منٹ پہلے آپ نے

100مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے ۔ جو بھی آپ کی جس قسم کی حاجت ہو اللہ تعالیٰ سے وہ آخری تین سے چار منٹ میں گڑگڑا کر دعا مانگیں ۔ اس کے بعد تین پانچ یا سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر آمین کہہ کر افطاری کرلیں ۔ آپ اللہ تعالیٰ سے جو بھی دعا مانگیں گے آپ کی ناممکن حاجات پوری ہوجائینگی ۔ مقروض ہیں تو قرضہ اتر جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…