بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی )پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ

وائرس سے 32 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.51 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 48 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 8 ہزار 446 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1641 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 27 ہزار 599 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 57799 ہے، دوسری جانب کورونا وائرس سے بچاؤ کی امریکی موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان کو کوویکس کے تحت موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ ملی ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ۔

کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین بطور امداد دی ہے۔حکام وزارت صحت کا بتانا ہے کہ یہ کوویکس سے ملنے والی ویکسین کی پانچویں کھیپ ہے۔دریں اثنا ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کنسائنو کمپنی کی مزید 2 لاکھ ویکسین خوراکیں بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ویکسین کی خوراکیں وزارت صحت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…