منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں 35 ہزار تک کی اچانک بڑی کمی، بڑی کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

datetime 24  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)نوکیا کے اسمارٹ فونز ماضی میں پاکستان میں کافی پسند کیے جاتے تھے تاہم کئی برس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی شکل میں واپسی کے بعد وہ مقبولیت پھر حاصل نہیں ہوسکی،اب پاکستان میں نوکیا فونز کی قیمتوں میں نمایاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا اور لگ بھگ تمام ماڈلز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔پاکستان میں نوکیا فونز کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام

کی جانب سے نوکیا کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا۔اب پاکستان میں دستیاب نوکیا کا سب سے مہنگا فون نوکیا 8.3 فائیو جی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی بجائے 75 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا،نوکیا 8.1 کی قیمت 69 ہزار 900 روپے کی بجائے 46 ہزار 900 روپے ہوگی۔نوکیا 7.2 کی قیمت میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے اور اب یہ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ نوکیا 7.1 33 ہزار 900 روپے کی بجائے 31 ہزار کا ہوگیا ہے۔نوکیا 7 پلس 36 ہزار 800 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 900 روپے، نوکیا 6.2 کی قیمت 29 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 28 ہزار 999 روپے اور نوکیا 5.4 کی قیمت 31 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح نوکیا 6.1 پلس کی قیمت 28 ہزار 800 سے کم ہوکر 26 ہزار روپے، نوکیا 5.3 کی قیمت 28 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 25 ہزار 899 روپے جبکہ نوکیا 3.4 کی قیمت 23 ہزار 750 روپے سے کم ہوکر 21 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔نوکیا جی 10 کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 20 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے، نوکیا 5.1 پلس 22 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 19 ہزار 999 روپے اور نوکیا 2.4 کی قیمت 18 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…