جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا مزید 30 افراد جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی

datetime 19  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ،مزید 30 افراد جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد کے قریب ہو گئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان

میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 452 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 903 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 95 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 811 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 850 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 20 ہزار 66 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 503 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 54 لاکھ 43 ہزار 477

کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 13 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،اب تک کْل 2 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 993 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 929 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 720ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 618 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 881 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 818 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 386 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 722 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک

سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 110مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 319 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 116مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 601 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 414 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 117 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…