موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، کون سا موبائل کتنا مہنگا ہو گا؟ پاکستانی شہریوں کے لئے پریشان کن با خبر

8  جولائی  2021

لاہور (آن لائن، این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موبائل فون کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ کوڈ محکمہ کسٹمز کو جاری کردیا گیا ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہونے سے ملک میں درآمد کئے جانے والے موبائل فون سیٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ درآمد شدہ موبائل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی مختلف شاہراہ سے عائد کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت 30 ڈالرتک کے موبائل فون پر300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30 تا 100 ڈالرکے موبائل فون پر3 ہزارروپے، 100 تا 200 ڈالرکے موبائل فون پر7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی اور200 تا 350 ڈالرکے موبائل فون پر11000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر15000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ 500 ڈالرسے زائد قیمت کے فی سیٹ پر22000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیشن نے جنوبی پنجاب کیلئے ایک اور اہم پراجیکٹ کے تحت ملتان اورخانیوال کے مختلف پسماندہ گاؤں میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز منصوبے کا آغاز کردیا اس ضمن میں معاہدے پر وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو حارث محمود چوہدری اور جاز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے دستخط کئے۔ اہم تقریب میں وفاقی وزیر آئی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ، ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ت

قریب سے خطاب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی جانب وزارت آئی ٹی کے تیز رفتار سفر کے حوالے سے آگاہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ صرف جنوبی پنجاب کیلئے براڈ بینڈ سروسز کے 6 اور آپٹیکل فائبر کے 3 منصوبوں پر مجموعی طور پر

6 ارب 47 کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں،ان منصوبوں کی تکمیل سے 38 لاکھ افراد کو ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ اور تقریبا 2 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے کو فائبر آپٹیکل کیبل سے منسلک کردیا جائیگا۔سید امین الحق کے مطابق ان منصوبوں کے تحت بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع بھاولپور، رحیم یار خان اور بھاولنگر میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ

سروسز کے 3 منصوبوں پر مجموعی طور پر 70 کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار روپے خرچ کررہے ہیں جس سے 846 گاؤں اور دیہاتوں میں مقیم تقریبا 26 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ان تینوں منصوبوں پر 50 سے 75 فیصد تک کام مکمل کیا جاچکا ہے،اسی طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 4 اضلاع ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور

راجن پور میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کے 2 منصوبوں پر ایک ارب 14 کروڑ 12 لاکھ روپے،آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 3 منصوبوں پر 4 ارب 47 کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں،ان منصوبوں کی تکمیل سے تقریبا 2 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ فائبر آپٹیکل کیبل سے منسلک ہوجائے گا جبکہ براڈ بینڈ سروسز منصوبوں پر 25 فیصد سے

زائد کام ہوچکا ہے منصوبوں کی تکمیل سے 393 دیہاتوں اور گاؤں کی ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد کی آبادی کو تیز ترین براڈ بینڈ سروسز ملیں گی۔اپنے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کی کارکردگی کا سن کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ہے جو وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کی

تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں، وزیر خارجہ نے جنوبی پنجاب کیلئے اربوں روپے کے اہم ترین منصوبوں کے آغاز پر وفاقی وزیر سید امین الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ اور دنیا بھر میں پاکستان کی آئی ٹی مصنوعات کو شوکیس کرنے کیلئے ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرے گی کیونکہ

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن ان شعبوں میں سرفہرست ہے جس کے ذریعے نوکریوں کے بے شمار مواقع اور ملک کی معیشت کو مضبوطی فراہم کی جاسکتی ہے۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں یونیورسل سروس فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو حارث محمود چوہدری نے ملتان خانیوال منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویڑن میں ملتان اور خانیوال کیلئے 157 ملین روپے کی لاگت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز پراجیکٹ سے تقریبا 170

دیہاتوں اور گاؤں کے تقریبا 5 لاکھ افراد کو براڈ بینڈ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ اس منصوبے کو ایک سال کی قلیل ترین مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جاز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹیو عامر ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے کہاکہ،”جاز نے گزشتہ دو سال کے دوران دیہی اور نیم شہری علاقوں میں فور جی کو فروغ دینے کے لیے 462 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وڑن کی تکمیل میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہمارے تعاون اور ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے کے مشن کے عین مطابق ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…