بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عابد شیرعلی کا پاکستان نہ آنے کا فیصلہ، اہلیہ کے جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ +آن لائن) لندن میں مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عابد شیر علی پاکستان نہیں جائیں گے، نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے عابد شیر علی اپنی اہلیہ کی وفات پر پاکستان روانہ نہیں ہوں گے، نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ

عابد شیر علی آج پاکستان روانہ نہیں ہوں گے اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ہی ادا کی جائے گی۔ عابد شیر علی کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آ رہے ہیں اس کے علاوہ اراکین اسمبلی نے بھی ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق وفاقی چوہدری عابد شیر کی اہلیہ انتقال کرگئیں صبح کے وقت دل کا اٹیک ہوا اورفوری طور پر مقامی ہسپتال لایا گیا یہاں وہ اللہ کو پیاری ہو گئی ان للہ وانا الیہ راجعون عابدشیرعلی کے والد چوہدری شیرعلی انکے بڑے بھائی عامر شیرعلی کوآسلام آباد میں اطلاع دی گئی وہ فوری طور فیصل آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ عابد شیر علی لندن میں ہیں عابد شیرعلی کی اہلیہ کی عمر 45سال ہے اور چار بیٹیاں ہیں علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اوررہنماؤں نے سابق رکن قومی اسمبلی سابق میئرچوہدری شیرعلی کی بہواورسابق وزیرمملکت چوہدری عابدشیرعلی کی اہلیہ کے اچانک انتقال پرگہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری شیرعلی کے خاندان کے لئے بہت بڑاصدمہ ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں،میاں عبدالمنان،چوہدری شفیق احمدگجر،چوہدری حبیب احمدگجر،پاکستا ن مسلم لیگ ن کے سا بق صدر عبدالغفوربٹ،راناعلی عباس خاں،چوہدری فقیرحسین ڈوگر،حاجی اکرم انصاری،حاجی شیخ ذوالفقاراحمد،راناشعیب ٹھاکر،چوہدری عبدالحمید جٹ،میاں محمدیوسف اوردیگرنے کہاکہ وہ چوہدری شیرعلی خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور جواررحمت میں جگہ اورخاندان کوصبروجمیل عطافرمائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…