بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پارلیمنٹ ہائو س میں بھی ملازمین کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ،پبلک اکائونٹس کمیٹی میں اہم انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف ہواہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں بھی ملازمین کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں جس پر کمیٹی نے سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملازمین کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔سینیٹ و قومی اسمبلی کی سوسائٹی میں تاخیر پر شاہدہ اختر علی اور نورعالم اور ریاض فتیانہ

پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنادی گئی، حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ سکردو ائیرپورٹ کی رن وے میں 2ماہ میں توسیع کے بعد بین الاقومی پروازیں شروع کردیں گے ،گوادر ائیرپورٹ چینی کمپنی کودسمبر 2022میں ہر صورت میں مکمل کرنے کاکہاہے ، گوادر کا نیا رن وے مکمل ہوگا تو بین الاقوامی پروازیں شروع کردیں گے،ڈی آئی خان ائیرپورٹ پر فیول کا مسئلہ ہے اگر یہ حل ہوجائے تو پروازیں شروع کردیں گے۔جمعرات کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی راناتنویرحسین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔اجلاس میں رکن کمیٹی مشاہد حسین سید، نور عالم سردار نصراللہ خان دریشک، راجہ ریاض، سردارایاز صادق، ریاض فتیانہ محمد ابراہیم خان شاہدہ اختر علی منزہ حسن، حنا ربانی کھرنے شرکت کی جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری وزارت داخلہ و ایوی ایشن سی ای او پی آئی اے ارشد ملک آڈٹ حکام نے شرکت کی۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویرنے کہاکہ سی ڈی اے نے رپورٹ مکمل نہیں دی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی

کوبتایاکہ انڈسٹری سٹیٹ میں پلاٹ کے حوالے سے بتایاکہ پلاٹ ان کو دیا گیا اس میں کمرشل سرگرمیاں نہیں ہوسکتی ہے یہ زیرو ریٹ پر زمین دی گئی ہے اس زمین کا استعمال تبدیل نہیں ہوسکتا ہے اگر اس کو تبدیل کیا جائے تو اس کے چارجز ہونے چاہیے جس چیز کی انڈسٹری لگ سکتی ہے وہ وہاں لگائی جاسکتی ہے۔نور عالم نے کہاکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی

کی سوسائٹی ہے اس میں مسائل ہیں لوگوں کو ابھی تک پلاٹ نہیں مل رہاہے 2008سے یہ مسائل ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ اس کے مسائل حل کردیں گے۔رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی نے کہاکہ اس سوسائٹی کی زمین پر مقامی لوگ قابض ہوگئے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس میں پینے کا پانی تک نہیں ہے ہر فلور پر پانی کی سہولت دی جائے۔چیئرمین کمیٹی نے

کہاکہ سینٹورس ہوٹل کے لیے دی گئی زمین تھی جس پر کمرشل دکانیں بن گئی ہیں۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس کو دیکھ لیں گے کہ ان کوزمین ہوٹل کے لیے دی گئی تھی یا پلازہ بنانے کے لیے جو بھی ہوکمیٹی کوآگاہ کردیاجائے گا۔چیئرمین کمیٹی نے سینیٹ و قومی اسمبلی کی سوسائٹی میں تاخیر پر شاہدہ اختر علی اور نورعالم اور ریاض فتیانہ پر مشتمل

تین رکنی کمیٹی بنادی جو اس حوالے سے پیش رفت مسائل کا جائزہ لے گی اور اس کا حل کریگی۔سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو گوادر ائیرپورٹ کے حوالے سے فنڈز لیپس ہونے کے حوالے سے بتایا کہ مانسہرہ اور بنوں کیلئے پی ایس ڈی پی سے پیسے ملے ہی نہیں ملے رتھے تو لیپس کیسے ہوگئے،گوادر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اس حوالے سے

بتائیں گے۔ کمیٹی نے ایوی ایشن کے حوالے سے آڈٹ پیرز کوموخر کردیااور ہدایت کی کہ اس حوالے سے ڈی ایس سیز کی جائیں چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی اے سی ہونے کی ہدایت کے باوجود گوادر کے حوالے سے تین ماہ ہوگئے ہیںمگر ڈی اے سی نہیں ہوئی ڈی اے سی ایک ماہ میں ایک ضروری ہے۔سید مشاہد حسین سید نے کہاکہ گوادر سی پیک کامحور ہے

کیوں گوادرائیرپورٹ بنانے میں تاخیر ہورہی ہے یہ باعث تشویش ہے جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر گوادر ائیرپورٹ نے کہاکہ غیرملکی امداد گوادرائیر پورٹ کیلئے ملی نہیں جس کی وجہ سے ہمیں پیسے نہیں دیئے گئے،اگر پیسے دیئے جاتے تو کام شروع ہوتا۔کمیٹی نے پوچھاکہ گوادر ائیرپورٹ کب مکمل ہ وگا جس پر سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا

کہ نومبر2022میں گوادر ائیر پورٹ مکمل ہونا تھا کرونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے چینی کمپنی نے اب بتایاکہ دسمبر 2023میں گوادر ائیرپورٹ کومکمل کردیں گے مگر ہم نے چینی کمپنی کو کہاہے کہ دسمبر 2022میں ہر صورت گوادر ائیرپورٹ مکمل کرکے دیں۔رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہاکہ فیصل آباد ائیرپورٹ کی بری حالت ہے اس حوالے

سے کیا کیا جارہاہے جس پرحکام نے بتایاکہ یہ ائیرپورٹ 2018میں مکمل ہواابھی تک کوئی مسائل نہیں اگر آپ نشاندہی کردیں تو اس کو حل کردیں گے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کچن نہ بنانے کی وجہ سے 318.181ملین روپے نقصان کے حوالے سے بتایاکہ جس نے لیز پر زمین لی وہ عدالت میں چلاگیاہے اس نے کچن نہیں بنایا

مگرکرایہ باقاعدگی سے دے رہاہے۔ منزہ حسن نے کہاکہ زمین جس مقصد کیلئے دی گئی اس پر عمل نہیں ہورہاہے سول ایوی ایشن کولیز منسوخ کردینی چاہیے کیوں 25سال تک انتظارکیاجارہاہے۔شاہدہ اخترعلی نے کہاکہ یہ کیس عدالت میں ہے اس لیے کمیٹی کچھ نہیں کرسکتی ہے۔چیرمین کمیٹی نے سفارش کی اگر کچن نہیں بنا تو پیسے ریکور کرائے جائیں اس دور

سے اب تک جتنے سول ایوی ایشن کے ڈی جی آئیں ہیں ان کے عرصے پر یہ رقم تقسیم کرکے ان سے وصول کی جائے کمیٹی نے گزشتہ 20سال جتنے ڈی جیز سول ایوی ایشن آئے ہیں ان کا لسٹ دیا جائے کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی زمینوں پر قبضہ اور عدالتی کیسوں کی لسٹ دے دیں۔مگر سیکرٹری کی طرف سے اس معاملے کی دوبارہ تحقیقات کرنے

کی درخواست پر چیئرمین کمیٹی نے اپنی سفارش واپس لے لی۔شاہد ہ اختر علی نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی فضائی ٹکٹ کرونا کی وجہ سے استعمال نہیں ہوئے اور وہ اب ضائع ہوجائیں گے ان کوضائع ہونے سے بچایاجائے اور ان ٹکٹوں میں توسیع کردی جائے تاکہ ضائع نہ ہوں جس پر سی ای اوپی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کے

ٹکٹوں میں توسیع کردیں گے وہ ضائع نہیں ہوگے۔گوادر ائیرپورٹ اہم ہے اس سے فلائٹس چلارہے ہیں ہم یہاں سے بین الاقومی فلائیٹس بھی شروع کرناچاہتے ہیں گوادر ائیرپورٹ کا نیا رن وے مکمل ہوگا تو بین الاقوامی پروازیں شروع کردیں گے تین مقامی فلائیٹ گوادر سے چلارہے ہیں۔ڈی آئی خان میں مسافر ہیں مگر ائیرپورٹ پر فیول کا مسئلہ ہے اگر یہ حل ہوجائے تو پروازیں شروع کردیں گے۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہاکہ سکردو میں بین الاقوامی ائیرپورٹ بنائیں گے۔رن وے میں توسیع کا کام 2ماہ میں ہوجائے گا اور اس کے بعد بین الاقوامی پروازیں آنا شروع ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…