کے پی کے حکومت عمران خان کو ماموں بنا گئی آج عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کا افتتاح کروایا جارہا ہے بڑے انکشافات

  جمعرات‬‮ 13 اگست‬‮ 2020  |  12:02

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرینگے ، لیکن معلوم ہوا ہے کہ منصوبے میں شامل تین ڈپوز، کمرشل پلازے اور سائیکل ٹریک پر تاحال کام مکمل نہیں کیا جا سکا ۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کا دعویٰ ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم زمینی حقائق یہ ہیں کہ منصوبہ میں شامل تین ڈپوز پر کام تاحال جاری ہے۔ جبکہ چمکنی، ڈبگری اور حیات آباد ڈپوز پر پارک اینڈ رائیڈ اور کمرشل پلازوں پر کام بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔سائیکل ٹریک بی آر

ٹی منصوبہ کا حصہ ہے تاہم خیبربازار سے ڈبگری تک تقریبا ًدو کلومیٹر تک ہی سائیکل ٹریک مکمل ہو سکی ہے۔ سائیکل کے لیے 32 اسٹیشنز قائم کیے جانے تھے لیکن صرف 6 اسٹیشنز پر ہی کام مکمل ہوسکا ہے۔بی آر ٹی منصوبہ میں 32 اسٹیشنز قائم کئے جانے تھے جن میں ایک اسٹیشن کو کم کرکے 31 کر دیئے گئے۔حکومت نے سبسڈی کے بغیر منصوبہ چلانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم کمرشل پلازے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بسیں چلانے کے لیے بجٹ میں دو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎