بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

ایک شخص نے عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی، ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجولی(آئی این پی)بھارتی ریاست آسام کے جزیرہ پر ایک شخص نے عز م و ہمت کی مثال قائم کر تے ہو ئے 1360ایکڑ رقبے کو شجر کا ری کے ذ ر یعے جنگل میں تبد یل کر دیا،جادیو نے یہاں پہلا پودا 1979 میں لگایا تھا،40سال میں قائم کیئے جا نے والے جنگل کا مجموعی رقبہ نیویارک کے سینٹرل پارک سے بھی بڑا ہے، اس وقت جنگل میں بہت سے شیر ، چیتے اور تقریبا 115ہاتھی بھی موجود ہیں، تفصیلا ت کے مطا بق ریاست آسام کے دور افتادہ جزیرے میں رہنے والے

ایک شخص نے جزیرے پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے کا عزم کیا او رپھر اس عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے 40سال تک روزانہ ایک درخت اس دور افتادہ لیکن غیر آباد علاقے میں لگایا اور اب اتنے برسوں کی محنت اور توجہ کے بعد جادیو پاینگ نامی یہ شخص اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔ واضح ہو کہ مجولی کا جزیرہ دنیا کا سب سے بڑا دریائی جزیرہ ہے۔ ان چالیس برسوں کے دوران دریا نے اپنی سرشت کے مطابق ساحلوں کے کٹاؤ کا عمل بھی جاری رکھا جس کی وجہ سے اس کے لائے ہوئے ہزاروں درخت دریا برد بھی ہوگئے مگر اس نے اپنی کوششیں ترک نہیں کیں اور آج حالت یہ ہے کہ اس کی کوششوں سے اس جزیرے پر ایک بہت ہی بڑا اور گھنا جنگل وجود میں آگیا ہے۔ جہاں بہت سے شیر ، چیتے اور تقریبا 115ہاتھی بھی موجود ہیں۔ جنگلات کا رقبہ 1360ایکڑ بتایا جاتا ہے۔ جادیو نے یہاں پہلا پودا 1979 میں لگایا تھا۔اس نے جو جنگل لگایا ہے اس کا مجموعی رقبہ نیویارک کے سینٹرل پارک سے بھی بڑا ہے۔اس جنگل میں رائل بنگال ٹائیگرز، گینڈے بھی موجود ہیں۔ وہ تین بچوں کا باپ ہے۔ اسے اپنی شہرت سے کوئی مطلب نہیں تھا۔ وہ اپنی دھن میں لگا شجر کاری کرتا رہتا تھا مگر اتفاق سے بنگال کے مشہور وائلڈ لائف فوٹو گرافر اور صحافی جیتو کالیتا نے اسے ایک دن پودا لگاتے ہوئے دیکھا ۔ کالیتا کی نظر اس پر اس وقت پڑی جب وہ خود دریائے برہم پتراکے ساحلوں پر نظرآنے والے پرندوں کی فوٹو گرافی کیلئے کشتی پر علاقے کی سیر کررہا تھا۔ اس نے اس شخص کو دیکھ کر دستاویزی فلم بنائی اور نیٹ پر جاری کردی جو بیحد مقبول ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…