جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی گئی، قربانی کے جانور خریدنے سے قبل ان چیزوں کا خیال رکھیں، ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے عید الضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی،ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کانگو بخار جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی ایک موذی اور جان لیوا بیماری ہے، یہ بیماری متاثرہ چچڑوں کے کاٹنے، متاثرہ جانوروں کے خون اوردیگر رطوبتوں کو چھونے سے پھیلتی ہے،ہ جانور جن پر چچڑ ہوں اْن سے دور رہیں،جانور منڈی میں لانے سے پہلے سپرے کیے جائیں، بے مقصد جانوروں کے پاس نہ جائیں،

بچوں کو جانوروں سے دور رکھیں،منڈی جاتے ہوئے لباس اجلے رنگوں والے ا ور مکمل آستینوں والی قمیض استعمال کریں،بخار، متلی، قے، اسہال،جسم اور پیٹ میں درد جیسی علامات کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ جمعرات کو عید الضحیٰ کے موقع پر کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی اے آر سی کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کانگو بخار جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہونے والی ایک موذی اور جان لیوا بیماری ہے، یہ بیماری متاثرہ چچڑوں کے کاٹنے، متاثرہ جانوروں کے خون اوردیگر رطوبتوں کو چھونے سے پھیلتی ہے، یہ بیماری ایک متاثرہ شخص سے دوسروں میں بھی منتقل ہو سکتی ہے،اس بیماری کا تعلق جانوروں سے ہے،مویشی پال حضرات ، زبیحہ خانوں کے ملازمین، قصاب اور جانوروں کی صحت کے ذمہ دار افراد میں اس بیماری سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے،جانوروں میں اس بیماری کی علامت صرف معمولی بخار ہے جو کہ اکثر اوقات نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اس لیئے جانوروں میں اس کی تشخیص نہیں ہو پاتی ، جانوروں میں چچڑوں کی موجودگی اس بیماری کا موجب ہو سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ درج ذیل امور پر عمل کر کے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،وہ جانور جن پر چچڑ ہوں اْن سے دور رہیں، قربانی کے لیئے چچڑوں سے پاک جانور کا اِنتخاب کریں،

جانور منڈی میں لانے سے پہلے سپرے کیے جائیں،جانوروں کے چچڑ ہاتھوں کے ذریعے علیحدہ نہ کریں،بے وجہ اور بے مقصد جانوروں کے پاس نہ جائیں، بچوں کو جانوروں سے دور رکھیں،منڈی جاتے ہوئے لباس اجلے رنگوں والے ا ور مکمل آستینوں والی قمیض استعمال کریں ، ا جلے رنگوں پر چچڑ واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں اور جسم کا کوئی حصہ ننگا نہ ہو، مچھر سے بچاؤ کا لوشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے،قربانی صرف ماہرپیشہ ور قصائی سے کروائیں،جانوروں کے خون ، فضلہ،

اوجڑی اور دیگر آلائشوں کومناسب طریقے سے تلف کریں، جس میں ان کا زمین میں دبانا یا میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے حوالے کرنا شامل ہے،جانوروں کے گوشت کو ننگے ہاتھ چھونے سے پرہیز کریں،جانوروں کی قربانی کی جگہ کو اچھی طرح دھو یں اور اگرممکن ہو سکے تو جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں،بخار، متلی، قے، اسہال،جسم اور پیٹ میں درد جیسی علامات کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…