واشنگٹن (این این آئی)امریکی کار ساز کمپنی نے مستقبل کی اڑنے والی گاڑی کی تیاری شروع کر دی۔ خود سے چلنے والی یہ گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کر سکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیڈیلک کار 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سیمسافروں کوایک چھت سے دوسری چھت تک پہنچائیگی۔کارساز کمپنی یہ گاڑی جلد مارکیٹ لانے کے لیے پرعزم ہے۔