اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

بلاول کی شادی ،نواز شریف اور عمران خان بارے بڑی پیشگوئیاں

datetime 31  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(آن لائن )معروف آسٹروپامسٹ اخترصدیقی نے نئے سال 2025کے لیے کئی اہم پیش گوئیاں کی ہیں اور بتایاہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے لیے سال کے ابتدامیں مشکلات میں کمی کی بجائے مزیداضافے کاامکان ہے ،میاں نوازشریف کی صحت کومسائل لاحق ہوسکتے ہیں ،برطانیہ دوبارہ سے شفٹ ہوسکتے ہیں ،پیپلزپارٹی کوحکومت مل سکتی ہے ،شہازشریف حکومت کواتحادی جماعتوں کے روٹھنے منانے کاسلسلہ جاری رہے گا،بطور سیاسی جماعت ن لیگ کومشکل وقت سے گزرناہوگا،مریم نوازکوکامیابی ملیں گی ،بلاول بھٹوزرداری کے لیے شادی کاسال ہوسکتاہے ،شادی ارینج ہونے کاامکان ہے ،ایم کیوایم کوسندھ میں مزیدتنزلی کاسامناہوگا،جماعت اسلامی کوعروج ملے گامگرانتخابی سیاست میں ابھی انھیں قابل ذکرکامیابی نہیں مل سکے گی ،پاکستان عوامی تحریک ایک بارپھرمنظرعام پر آکرتہلکہ مچاسکتی ہے،جے یوآئی ف کوبلوچستان اور کے پی میں مزیدکامیابیاں مل سکتی ہیں گورنرشپ سمیت دیگراموران کے پاس آسکتے ہیں ،مرکزی سطح پر بھی ان کوکوئی اہم ذمہ اری سونپی جانے کاامکان ہے ۔

دہشت گردوں کے مقابلے میں قابل قدرکامیابیاں ملیں گی ،بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کوابھی بھی مزیدمشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے ،شام کے حالات عرب ممالک پربہت زیادہ اثرات ڈالیں گے ،فلسطین کے لوگوں کے لیے مارچ کے بعدسکون پیداہوسکتاہے ،ایران اسرائیل مخاصمت میں اضافہ ہوتادکھائی دے رہاہے ،یمن کی اہمیت بڑھے گی ،اسرائیل کے لیے نئی مشکلات پیداہوں گی ،نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ دنیابھرکے لیے نئی صف بندی کے لیے کوشش کریں گے ،امریکہ سے تارکین وطن کے لےے مزیدمشکلات پیداہوں گی ،پاکستان کی سیاست پر بھی امریکی صدرکسی حدتک اثراندازہوسکتے ہیں ،روس ،چین نیاکے لیے نئے چیلنج بن سکتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق سال 2024جانے کوہے اور 2025کاآغاز ہونے والاہے اس دوران معروف ستارہ شناس اخترصدیقی نے پچھلے سال کی طرح نئے سال کے لیے نئی پیش گوئیاں کی گئی ہیں ،انھوں نے بتایاہے کہ پاکستان میں معیشت کسی حدتک مضبوط ہوگی ،میاں شہازشریف کی حکومت کومشکلات درپیش رہیں گی اور ان کی حکومت اپنی بقاکے لیے کوشش کرے گی ،میاں نوازشریف کے لیے صحت کے مسائل بڑھیں گے اور وہ ایک بار پھر برطانیہ شفٹ ہوسکتے ہیں مریم نوازکاستارہ عروج حاصل کرے گاتاہم ان کے لیے بعض ساتھیوں کی جانب سے مشکلات پیداہوسکتی ہیں ،عمران خان کی زندگی میں نئے گوشے سامنے آنے والے ہیں ان کے لیے سال کے شروع میں مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھیں گی ،ان کے اپنے ساتھی ان کے لیے مشکلات پیداکرسکتے ہیں کئی لوگ ایک بار پھر ادھرادھرہوسکتے ہیں متبادل قیادت بھی سامنے آسکتی ہے عمران خان کے عروج میں اضافہ ہونے کاامکان ہے ،ان کی رہائی کے امکانات بھی ہیں تاہم ابھی تک ان کاستارہ بحران میں ہے جنوری کے بعدہی اس بارے مزیدکلیرنس ہوسکے گی ،بلاول بھٹوزردی کے لیے نیاسال شادی کاسال ہوسکتاہے ۔

تاہم ان کی یہ شادی محبت کی بجائے ارینج ہوگی کسی بڑی شخصیت کی صاحبزادی سے ان کانکاح ہوگاان کانام اچانک سامنے آئیگااور یوں وہ نکاح کرسکتے ہیں ،ابھی ان کے وزیراعظم پاکستان بننے کے لیے ستارے کے حالات سازگار نہیں ہیں ان کوان کی پارٹی کی بعض شخصیات ابھی وزیراعظم بننے کے لیے تیار نہیں ہیں آنے والے وقت میں صورت حال تبدیل ہوسکتی ہے تاہم ابھی صورت حال ان کے اس معاملے میں حق میں نہیں ہے ۔فوج کی دہشت گردی کی جنگ میں مزیدکئی اہم کامیابیاں حاصل ہوگی ۔کئی علاقوں میں دہشت گردی سے لوگوں کونجات مل جائیگی ۔



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…