جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگی بجلی ،ملک بھرمیں سولرپینلزلگوانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)بجلی کی اضافی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں سولر پینلز لگوانے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ مالی سال 23 کے اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ سولر پینلزاور نیٹ میٹر لگوانے والوں میں لاہور سرفہرست ہے،لیسکو میں مالی سال 2023 میں 19ہزار سے زائد صارفین نے نیٹ میٹر لگوائے۔اسلام اباد کے شہری نیٹ میٹرنگ میں دوسرے نمبر پر رہے، آئیسکو نے مالی سال 2023 میں 14 ہزار 958 صارفین نے نیٹ میٹر لگوائے ، ملک کا سب سے بڑا شہرکراچی نیٹ میٹرنگ میں تیسرے نمبر رہا، کراچی میں مالی سال 23 میں نیٹ میٹرز کی تعداد 4512 رہی،مالی سال 24 میں اس میں تقریباً 50فیصد اضافہ ہوا جو اب تک 6300 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر مالی سال 2023 میں 48 ہزار 689 نیٹ میٹر لگے۔ نیٹ میٹر میں کمرشل کی تعداد ملک بھر میں 4 ہزار 229 ہے جبکہ صنعتی صارفین کی تعداد 2 ہزار 303 ہے۔ نیٹ میٹرز لگوانے والوں میں زیادہ تعداد رہائشی صارفین کی ہے۔ صنعتی علاقوں میں بھی نیٹ میٹرز لگوانے والوں کی تعداد میں دگنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی میں بڑی تعداد میں نیٹ میٹرز لگنے سے کچھ علاقوں میں مزید نیٹ میٹرنگ لگنا ممکن نہیں رہا ہے۔ ان علاقوں میں ڈی ایچ اے ،گلشن اقبال ،محمد علی سوسائٹی، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن، کورنگی ،ایف بی ایریا اور نارتھ کراچی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں پی ایم ٹی 80 فیصد کیپسیٹی پورا کرچکی ہیں۔ نیپرا قوانین کے تحت پی ایم ٹی پر 80فیصد لوڈ تک نیٹ میٹرز نصب کیے جاسکتے ہیں جبکہ اس سے زائد پر نیٹ میٹر نہیں لگ سکتاہ ہے۔

نیپرا قوانین کے تحت کیپسٹی بڑھانے کے لئے صارف کو اضافی اخراجات دینا ہوتے ہیں۔تین سال میں پاور ٹیرف 155فیصد بڑھنے سے گھریلو اور چھوٹی صنعتیں سولر انرجی پر منتقل ہورہی ہیں۔ ملک میں گزشتہ سال چین سے 2.1ارب ڈالر کے سولر پینلز درآمد کیے گئے، پاکستان چائنیز سولر میں دنیا کا 7واں بڑا درآمدی ملک ہے۔ سال 2024 میں پاکستان نے 17گیگاواٹ سولر پینل درآمد کیا ہے، مقامی مارکیٹ میں دو ہفتوں سے سولر پینلز کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔دو ہفتے قبل 585واٹ بائی فشل فی پینل کی قیمت گھٹ کر 16ہزار روپے پر آگئی تھی،ینلز کی قلت پیدا کرکے 585واٹ بائی فشل کی قیمت بلاجواز 2250روپے بڑھائی گئی ہے،مارکیٹ میں 585واٹ بائی فشل سولر پینل 18250روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…