اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

کراچی میں گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

datetime 8  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں ڈکیتوں نے ایک اورنوجوان کی جان لے لی،گلستان جوہرمیں گاڑی نہ روکنے پرڈکیتوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرتھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 2 میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی نیت سے گاڑی میں سوار2 بھائیوں کوروکنے کی کوشش کی توگاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ایک بھائی نے گاڑی دوڑا دی جس پرمسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھا دوسرا بھائی کمرمیں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے اس کا بھائی تیزی سے جوہرچورنگی کے قریب واقع اسپتال لے جا رہا تھا کہ گلستان جوہرفلائی اوور کا موڑکاٹتے ہوئے پتھرسامنے آنے پرگاڑی الٹ گئی۔گاڑی الٹنے کے نتیجے میں گاڑی چلانے والا بھائی بھی سراورچہرے پرچوٹیں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا دونوں بھائیوں کو فوری طور پرقریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ مرتضی حسین رضوی ولد اختر حسین رضوی کے نام سے کی گئی جبکہ گاڑی الٹنے سے زخمی ہونے والے دوسرے بھائی کی شناخت27 سالہ علی حسین رضوی کے نام سے کی گئی۔جاں بحق اور زخمی بھائی گلستان جوہر بلاک 2 کے رہائشی ہیں ،مقتول مرتضی حسین کے بھائی علی حسین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گھر سے نکلے تو اسلحہ لیے افراد کھڑے تھے، ہمیں شک تھا کہ واردات کے لیے کھڑے ہیں ہم نے گھبرا کے گاڑی بھگائی تو ملزمان نے پیچھے سے دو فائر کیے۔علی حسین نے مزید بتایا کہ ایک گولی میرے بھائی مرتضی کو لگی، بھائی نے کہا کہ مجھے گولی لگی ہے ، بھائی کواسپتال لے جانے کے لیے گاڑی تیزبھگائی، جوہر چورنگی انڈر پاس کے قریب گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، ہمیں موقع پر موجود شہریوں نے اسپتال متنقل کیا۔

ایس ایچ او گلستان جوہر فہد الحسن نے بتایا کہ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالا علی رضوی بن قاسم ٹاون میں کسی صابن بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے چھوڑنے کے لیے گاڑی میں اس کا چھوٹا بھائی قریبی بس اسٹاپ جارہا تھا کہ راستے میں یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔اسپتال منتقلی کے دوران نوجوان مرتضی حسین جاں بحق ہوگیا، مقتول کوایک گولی کمر کے نیچے لگی جو موت کا سبب بنی،بڑے بھائی علی کے سر پر چوٹیں آئیں،لیکن حالت خطرے سے باہرہے۔ایس ایچ او گلستان جوہر کے مطابق زخمی علی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور جلد واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…