اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے ساتھ 53 اراکین صوبائی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی ،وزیراعظم اکثریت کھو چکے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کے ہمراہ تین قومی اور 15 صوبائی اسمبلی کے اراکین کی عدالت آمد کے ساتھ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی،جہانگیر ترین کا 53 اراکین صوبائی اور ڈیڑھ درجن اراکین قومی اسمبلی کی ہمراہی کے دعوے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی صفوں میں اس انتشار سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ بلاول بھٹو کی تحریک

عدم اعتماد کی حکمت عملی درست تھی، مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی میں انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کی حکومت گرانے کے بجائے اسے بچانے کو ترجیح دی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کر استعفوں کا شوشہ چھوڑا تاکہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے اور پی ٹی آئی حکومت بچ جائے۔انہوںنے کہاکہ لندن میں بیٹھ کر پی پی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ ن لیگ نے کس ڈیل کے بعد پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی سازش تیار کی؟ ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…