جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی اور مشیر جہانگیر ترین کیساتھ عدالت جا پہنچے، وفاقی حکومت نےواضح اعلان کر دیا ‎

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کیساتھ عدالت حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے گئے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نظر میں انصاف سب کیلئے ایک جیسا برابر ہے ، جہانگیر ترین پارٹی کے دیرینہ رکن ہیں اور ان کے کئی

بڑی شخصیات کیساتھ تعلقات ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نظر میں انصاف سب کیلئے برابر ہے پاکستان ترقی اسی وقت ہی کر سکتا ہے جب یہاں غریب اور امیر میں بلاتفریق احتساب قائم ہو گا ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میرے خلاف 3مقدمات ہیں۔ پاکستان میں80 شوگر ملز ہیں، لیکن نشانے پر صرف میں ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ’ یال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگاجسے انہوں نے بعد میں ڈیلیٹ بھی کر دیا تھا ۔ تاہم جہانگیر ترین نے شہلا رضا کے دعوے کی تردید کردی ہے جس کے بعد اب صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔ دوسری جانب سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری مخدوم احمد محمود سے کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میری آصف زرداری سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں،شہلا رضا کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔میںتحریک انصاف کا ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…