ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کو جتوانے اور اراکین کو خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا، کس بیورو کریٹ کے بنگلے میں رقوم کی ادائیگی کی گئی، ناصر حسین شاہ اور علی حیدر گیلانی کا کیا کردار تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کے لئے پیسہ کہاں سے آیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے معروف اینکر عمران خان نے کہا کہ سندھ کے اندر جو پیسہ بانٹا گیاہے اور ناصر حسین کا نام کیوں آیا تھا، اگر آپ آڈیو کو یاد کریں، جس میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نام سامنے آیا تھا،اب ساری کہانی کھل کر

سامنے آ گئی، یوسف رضا گیلانی کو جتوانا تھا، اس میں سندھ کے ایم این اے زیادہ اہم کردار ادا کر سکتے تھے، کراچی میں پی ٹی آئی کے پاس دس سے زیادہ سیٹیں ہیں، 14 سیٹیں ان کو وہاں سے ملی ہیں، وہاں خرید و فروخت کچھ آسان تھی، کچھ مخصوص نشستوں کے اوپر خواتین موجود تھیں اور اندرون سندھ پی ڈی اے کو استعمال کرنے کا منصوبہ تھا لیکن اس کے لئے بہت بڑی رقم درکار تھی، جن لوگوں نے پنجاب میں یوسف رضا گیلانی کی مدد کرنا تھی ان کو یہیں پر مینیج کیاگیا ہے، ان کو پیسہ دے کر ٹکٹ کا لالچ دے کر بہت کچھ کرکے، مریم نے خود تسلیم کر لیا، خود اعتراف جرم کر لیا کہ ہم نے ٹکٹ کے بدلے میں ووٹ مانگا ہے اور یہ بھی ایک طرح کی رشوت ہے اور اس کے اوپر باقاعدہ نااہلی ہوتی ہے، بحرحال یہ مریم نواز نے کہا ہے ان کی نااہلی مشکل ہے کیونکہ ان کے اوپر الیکشن کمیشن بھی نوٹس نہیں لیتا، سندھ میں اتنا پیسہ کہاں سے آیا کیسے دیا گیا ان ایم این ایز کو، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے زیادہ سیٹیں نکالی ہیں، وہ پیسہ کہاں سے آیا جس سے ایم پی ایز اور ایم این اے خریدے گئے، یوسف رضا گیلانی کا آصف علی زرداری سے رابطہ تھا، یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کو ٹاسک دیا تھا کہ ان کو طریقہ واردات سمجھایا تھا اور پیسے دینا کا بھی طریقہ بتایا تھا، انہوں نے ناصر

حسین شاہ کا نام لیا تھا، آغا مقصود عباس ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں، آصف علی زرداری کے بہت پیارے ہیں اور ان کے بہت عزیز ہیں، یہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی رہے ہیں، یہ اب بھی نقشے منظور کرانے میں پیش پیش ہیں، غیر قانونی نقشے پاس کرنے کے لئے ان کے گھر میں جائیں اور ڈیل طے کریں اور اپنا کام کروا لیں۔ تمام

سودے بازیاں یہ شخص اپنے بنگلے میں بیٹھ کر کر رہا ہے۔ یہ سندھ گورنمنٹ کے لئے کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کے پاس بہت ساری وزارتیں ہیں اور کافی اختیارات ہیں اور یہ بھی آصف علی زرداری کے بہت قریب ہیں، آغا مقصود عباس کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی کہ آپ نے پیسہ مہیا کرنا ہے، اور ناصر حسین شاہ بتائیں گے کہ کس کو کتنا اور کتنے بجے اور کہاں پیسہ پہنچانا ہے اور ان کو یوسف رضا گیلانی کا بیٹا علی حیدر بتائے گا کہ کسے کتنے پیسے دینے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…