گلبرگ میں لڑکی نے فیشن ڈیزائنر کے دفتر میں سے لڑکے کو بلایا کچھ بات کی اور پھر اپنے سرمیں گولی مار لی ، افسوسناک خبر آگئی

  بدھ‬‮ 3 مارچ‬‮ 2021  |  16:21

لاہور (این این آئی)گلبرگ لاہور میں تیس سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ لڑکی لاہور کے شوکت علی روڈ پر فیشن ڈیزائنر کے دفتر گئی اور بالائی منزل سے ایک لڑکے کونیچے بلوایا۔ لڑکی نے چند سیکنڈ لڑکے سے بات چیت کی اور پھراچانک اپنے پرس سے پستول نکال کر سر میں گولی مارلی۔پولیس کےمطابق لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی جب کہ لڑکی کے پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ پر سندس نام تحریر

لکھا تھا۔ پولیس نے فیشن ڈیزائنر کے دفتر سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون دوست محمد کے مطابق اس کیس میں خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

اللہ ہی رحم کرے

مغل بادشاہ شاہ جہاں کے پاس ایک ترک غلام تھا‘ وہ بادشاہ کو پانی پلانے پر تعینات تھا‘ سارا دن پیالہ اور صراحی اٹھا کر تخت کے پاس کھڑا رہتا تھا‘ بادشاہ اس کی طرف دیکھتا تھا تو وہ فوراً پیالہ بھر کرپیش کر دیتا تھا‘ وہ برسوں سے یہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور بڑی حد تک بادشاہ ....مزید پڑھئے‎