جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں اہم ویڈیو منظر عا م لاسکتے ہیں؟ حیران کن دعویٰ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ جلسے جلسوں سے حکومت نہیں جاتیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے کہا  ان کے جلسوں سے حکومت کو کیا فرق پڑھتا ہے۔اصل میں مجھے اب لگتا ہے کہ نواز شریف کامیاب ہو رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئٹہ جلسے میں میرے

خیال کے مطابق سب سے زیادہ ٹارگٹ اداروں کو کیا جائے گا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس میں نواز شریف کوئی ویڈیو بھی دکھا سکتے ہیں ۔ نواز شریف کا اب اس ملک میں تو کوئی سیاسی مستقبل نہیں نظر آرہا ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف پوری کوشش کریں گے کہ مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی سمیت کوئی تین چار رہنما بھی اداروں کیخلاف بیان دیں ۔ دوسری جانب پاکستان میں سیاسی گرما گرمی میں ریحام خان کی انٹری ، انتہائی خطرناک ویڈیوز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ویڈیوز تو موجود ہیں ، دو ویڈیوز ہیں جن کا سب کوپتہ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی جس کے بارے میںمجھے کل باوثوق ذرائع نے آگاہ کیا ہے وہ بہت خطرناک ویڈیو ہے اور وہ ویڈیو شاید دکھانے کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ جن کی ویڈیو ہے انہیں بھی پتہ ہے اور اس میں ایک صاحب ایسے ہیں جن کیساتھ لوگوں کی محبت کوئی خاص ہے نہیں ، وہ ویڈیو بھی ہے اور جنہوں نے مجھے بتایا ہے وہ پی ایم ایل این کی سورس نہیں ہیں۔ ریحام کا خان کا کہنا تھا جس ویڈیو کی بات کر رہی ہوں وہ بہت ہی آفیشل ویڈیو ہے جو ویڈیو مجھے ذرائع سے ملی ہے وہ بہت خوفناک انفارمیشن مجھے ملی ہے ،مجھے یقین ہے کہ یہ میاں صاحب کے پاس بھی یہ انفارمیشن ہو گی

، لیکن یہ وہ دو ویڈیو ز نہیں ہیں جن کے بارے میں میاں صاحب نے بھی اشارہ دیا ہے اور پی ایم ایل این نے بھی کہا ہے ، یہ ان سے بڑھ کر ہے ۔ جس ذرائع سے مجھے یہ ملی ہے مجھے تو آسانی سے یقین آگیا لیکن ناقابل یقین بھی ہے لیکن مجھے سورس پر یقین ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ شخصیت آج کل بالکل ہی غائب ہےاس وجہ سے یہ بات بھی سمجھ آتی ہے

لیکن میاں صاحب کو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ جیسے سٹار پلس کے سیریل چلتے ہیں ہر دفعہ ایک ٹیزر دیکھیں کیونکہ اب سب کا سانس اٹکا ہوا ہے ،میرے خیال میں اگر 13دسمبر تک لے جانا ہو تو تھوڑا تھوڑ ا کر کے دکھائیں ابھی پوری ویڈیو نہ دکھائیں ، کیونکہ اسی طریقے سے کام ہو جائے ،میرا خیال ہے کہ میاں صاحب کے پاس کافی مواد ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…