پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

گرمی کا آخری پڑاؤ، عوام تیاری کر لیں محکمہ موسمیات نےبارشوں کی خوشخبری سنا دی

datetime 27  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی سے ستائے عوام کیلئے بری خوشخبری آگئی ، رواں ہفتے بارشوں کا امکان ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ گرمی کا آخری پڑاؤ، محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کا اختتام گرم موسم کے ساتھ ہوگا،

اکتوبر کے آغاز کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب میں موسم بہتر ہوجائے گا، شمال مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں بارشیں برسائیں گی۔دوسری جانب آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،خطۂ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان ، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔کل پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوامیں بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا : کالام 10 ،پارا چنار08، میر کھنی 05،گلگت بلتستان :بو نجی 08،گوپس05، گلگت 04، بگروٹ03 اورہنزہ میں02ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، شہید بینظیر آباد، بہاولپور، خانیوال اور سبی میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…