سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے تاجر نے چنیوٹ کی 20 سالہ دوشیزہ کو کپڑے کے گودام بلوا کر دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کی عزت لوٹ لی اور لڑکی کو باہر نکال کر فرار ہو گئے پولیس نے دوشیزہ کی رپورٹ پر ابروریزی کا مقدمہ درج
کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے تاجر محسن نے چنیوٹ کی 20 سالہ دوشیزہ اقراء گلزار کو اپنے گودام چک 46شمالی منظور کالونی میں کپڑا دکھانے کے بہانے بلوا کر گن پوائنٹ پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ رات بھر بے آبرو کیا اور اسے باہر نکال کر فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون کو چنیوٹ کی 20سالہ دوشیزہ (ا۔ گ) نے بیان دیا کہ منظور کالونی سرگودھا کا محسن کپڑے کا کاروبار کرتا جس نے اسے کپڑا فروخت کرنے کے بہانے منظور کالونی کپڑے کے گودام بلوایا اور دو نامعلوم ساتھی کی مدد سے اسلحہ کے زور پر اسے رات بھر بے آبرو کیا اور صبح ہوتے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے باہر نکال دیا،متاثرہ لڑکی کے بیان پر پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولس نے زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کرلیا اور دوشہزہ کا طبی معائنہ کروا کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار پولیس ٹیم مصروف تفتیش ہے۔