منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن  ) برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔برٹش ایئر ویز برطانیہ سے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل اہمیت کا اشارہ ہے۔برٹش ایئر ویز کی

پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔برٹش ایئر ویز کی پرواز میں سو سے زائد مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ پربرٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔اس سے متعلق جاری کیے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایئر لائن ہیتھرو ایئر پورٹ اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے اس سلسلے کی پہلی پرواز 14 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔ا علامیہ کے مطابق ایئر لائن کی جانب سے اپنے عملے اور مسافروں کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔اعلامیہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو جوڑنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے مسافروں کو ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور انہیں دورانِ پرواز ہینڈ سینیٹائرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔عملے کے ارکان دورانِ پرواز خصوصی حفاظتی لباس میں ملبوس رہیں گے۔ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوں پر خصوصی طور پر اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔پاکستان کیلئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئن ٹرنر(آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ جارج سی ایم جی) نے کہا کہ یہ برطانیہ پاکستان کے دو طرفہ روابط کے لیے ایک اہم موقع ہے۔برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز ہمارے دونوں عظیم ممالک کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرنے والے ہزاروں لاکھوں مسافروں کے لیے بہت خوشی کی خبر ہے، خاص طور پر وہ افراد جن کے سفری منصوبے وبائی مرض کے باعث متاثر ہوئے،میں اس خوش آئند خبر کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بہت محنت کرنے پر حکومتِ پاکستان، برٹش ایئر ویز اور پاکستان میں اپنے عملے کے ارکان کا شکر گذار ہوں۔برٹش ایئر ویز کے ہیڈ آف سیلز برائے ایشیائ￿  پیسفک اور مشرقِ وسطٰی، مورن بِرجر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک بار پھر فضائی سفر کی فراہمی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ دونوں ممالک میں ہمارے بہت سارے صارفین اپنے دوستوں اور عزیزوں سے دوبارہ ملاقات کا انتطار کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم ان صارفین کا دوبارہ خیر مقدم کرنے کے لیے منتظر ہیں،پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا دس سال کے وقفے کے بعد 2019 میں دوبارہ آغاز ہوا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…